سندھ ہائی کورٹ کے احکامات، اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ کے احکامات، اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، 7 میں سے 5 ممبران شریک، ڈاکٹر غلام قادر قاضی اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر مقرر، سابقہ وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری چانسلر کے مقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا رد، چانسلر وائس چانسلر منتخب کریگا، چانسلر کے چارج سنبھالنے میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، عدالت، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر کل دوبارہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا ہے، ترجمان، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 9 دسمبر کو جاری تفصیلی فیصلے اور احکامات کے مطابق اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سات ممبران میں سے پانچ ممبران پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر قاضی، پروفیسر ڈاکٹر صالح میمن، پروفیسر ڈاکٹر غلام حسین صدیقی،پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ قاضی اور سلیم قاضی نے شرکت کی جب دو ممبران ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری اور ڈاکٹر امیر بخش چنا اطلاع کے باوجود شرکت نہیں کی، اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق مشاورت کے بعد اسریٰ یونیورسٹی ایکٹ 1997 سیکشن 7 (1) کے تحت پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر قاضی کو اسریٰ یونیورسٹی کا چانسلر نامزد کردیا ہے، دوسری جانب سابقہ وائس چانسلر اسریٰ یونیورسٹی ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے چانسلر کی مقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اجلاس کی اطلاع نہیں دی گئی جس پر اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے وکلاء نے ای میلز، میسجز سمیت دینے سمیت اطلاع دینے دیگر ثبوت عدالت میں پیش کئے، عدالت نے اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چانسلر کی چارج سنبھالنے میں کسے قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے اور چانسلر وائس چانسلر کا انتخاب کریگا، ترجمان اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے مطابق عدالت نے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی چانسلر کی مقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا رد کردی ہے اور عدالتی احکامات پر کل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔