آصف زرداری سندھ کی فکرکریں ، شیخ رشید
شیئر کریں
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں، عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست دفن کرے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پے لکھی گئی ہے، آصف زرداری اور شہبازشریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکر کریں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 30 جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے، عمران خان یہ جنگ جیتے گا، پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوارہے ہیں اور پاکستانی باہر کے بینکوں میں بھیج رہے ہیں، روس نے تیل دینے سے انکار کر دیا ہے، گوگل نے کیریئر پیڈا معطل کر دیا ہے، مہنگائی دوگنی زرمبادلہ کم ہوگیا ہے،علاوہ ازیںسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کے بیان کا اس کی پارٹی بہتر طور پر جواب دے سکتی ہے لیکن میں پرویز الٰہی کی 120فیصد گارنٹی دے سکتا ہوں کہ وہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کرنے کے لئے تیار ہیں ،فوج قوم کی سلامتی اور عوام سے دور نہیں ہو سکتی ،معیشت کی تباہی فوج کا بھی اتنا ہی بڑا مسئلہ ہے جتنا عام آدمی کا ہے، وفاق میں بیٹھے حکمران عقل کے ناخن لیں ، ابھی بھی ان کے پاس پانچ سے سات روز ہیں ، پورے ملک میں عام انتخابات کی طر ف جانے کا اعلان کر دیں ،آر پار ہو جائے گا اور کام تمام ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد ، گورنر راج کے ذریعے روٹے اٹکانے کی باتیں نہ کی جائیں ، جو حالات بن رہے ہیں ان کو دیکھا جائے ۔معیشت کی کشتی ڈول رہی ہے ، نا اہل حکمرانوں نے جمہوریت کے ذریعے جانا ہے ،ان کے پاس ابھی بھی مہلت ہے کہ دونوں اسمبلیاں ٹوٹنے سے پہلے زمان پارک آئیں اور عمران کان سے مذاکرات کریں اور انتخابات کی تاریخ دیں ،عمران خان کی پارٹی کا موقف ہے کہ وہ انتخابات کی تاریخ پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج لوگ اپنی بیٹیوں کو ذبح کر رہے ہیں ،نہ گیس بجلی اور نہ آٹا ہے اور یہ ٹارزن بنے بیٹھے ہیں،ملک نہیں چل رہا ، یہ ملک کا مسئلہ ہے ،عمران خان چاہتا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ دی جائے ۔