میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک کی ایک اور برانچ سے 5 کروڑ کا سونا چوری

نیشنل بینک کی ایک اور برانچ سے 5 کروڑ کا سونا چوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچز میں سونا بھی محفوظ نہ رہ سکا، بینک عملے نے کروڑوں روپے کا سونا چوری کرلیا، انتظامیہ ملوث افسران اور ملازمین سے رقم وصول کرنے میں ناکام ہوگئی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک کے تھنڈوکی برانچ مردان میں شہریوں نے سونا گروی رکھنے کے بعد قرض وصول کیا، سونے کے 167 بیگ برانچ میں رکھے گئے جس میں سے 62 بیگ چوری ہوگئے، نیشنل بینک کی برانچ سے سونا چوری ہونے کا بھانڈاپھوٹنے پر ایف آئی آر درج کر کے بینک کے ملازم ساحل محمد کو گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد ساحل محمد نے بینک سے سونا چوری کرنے کا اعتراف کیا، چوری ہونے والے سونے کی قیمت تقریباً 5 کروڑ روپے ہے، ملوث ملازمین نے صرف7 لاکھ 86 ہزار روپے واپس کیے۔ تحقیقات کے دوران نیشنل بینک کی برانچ سے سونا چوری میں بینک کے ملازمین ضیاء اللہ اور عبدالحمید خان کو ملوث قرار دیا گیا، ملوث ملازمین کو چارج شیٹ جاری کی گئی لیکن ملوث بینک ملازمین نے عدالت کے ذریعے حکم امتناع لے لیا۔ اسٹے آرڈر کے باعث تھنڈوکی برانچ مردان سے سونے کے زیورات کی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی، ایک علیحدہ تحقیقات کے دوران بھی برانچ کے سابق منیجر ضیاء اللہ شاہ اور ہیڈ کیشئر عبدالحمید خان کوسونے کے زیورات کی چوری میں ملوث قرار دیا گیا، لیکن نیشنل بینک کی انتظامیہ ملوث ملازمین سے کروڑوں روپے واپس لینے میں ناکام ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں