میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا

چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا

جرات ڈیسک
جمعه, ۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکا مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔ بھارت اور امریکا کی جنگی مشقیں اتراکھنڈ میں چین کی سرحد کے قریب کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں