میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب ،خیبرپختونخوااسمبلیاں تحلیل کرنے کاحتمی فیصلہ، پی ٹی آئی قیادت کی توثیق

پنجاب ،خیبرپختونخوااسمبلیاں تحلیل کرنے کاحتمی فیصلہ، پی ٹی آئی قیادت کی توثیق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سینئر رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی توثیق کر دی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں میں موجود تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی استعفے جمع کرائیں گے ۔ عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے عمران اسماعیل اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل ، سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے غوروخوض اور اس کی توثیق کی گئی۔ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کے اجلاسوں کے بعد انہیں تحلیل کر دیا جائے گا ۔اس کے بعد سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں میں موجود پی ٹی آئی کے تمام اراکین اپنے استعفے جمع کر ادیں گے،ہم سپیکر قومی اسمبلی سے بھی رابطہ کر رہے ہیں کہ ہمارے جن اراکین کے استعفے منظور نہیں ہوئے انہیں منطور کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ اسمبلیوں کی تحلیل اور اراکین کے استعفوں سے ملک میں 567نشستوں خالی ہو جائیں گی اور ان پر انتخابات ہوں گے۔ نگراں حکومتیںبنائی جائیں گی اور اس کے لئے اپوزیشن سے کہا جائے گا وہ اپنے نام بھجوائیں تاکہ عبوری سیٹ اپ اور اس کے بعد انتخابی عمل کو آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے اکابرین غور کریں اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیں ،ہم چاہتے ہیں پورے ملک میں بیک وقت قومی انتخابات کی طرف بڑھا جائے ، قومی اسمبلی کے انتخابات اگر کچھ ماہ بعد بھی ہو جائیں گے تو اس سے تحریک انصاف کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑنا کیونکہ جیتنا ہم نے ہی ہے ۔اس وقت معیشت کے حالات انتہائی دگر گوں ہیں، سات آٹھ ماہ سیاسی عدم استحکام کے ساتھ معیشت نہیں چل سکتی ۔ آپ قومی اسمبلی کو تحلیل نہ کریں لیکن جہاں جہاں ہماری حکومتیں ہم انہیںتحلیل کر رہے ہیں۔ یہ عمران خان کے اعتماد کا مظہر ہے کہ ہم اپنی حکومتیں تحلیل کر رہے ہیں اور عوام ہمیں اس سے بھاری مینڈیٹ سے نوازے گی ، عوام عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں،آپ انتخابات سے کتنی دیر بھاگ لیں گے ، ہمیں اس سے فرق نہیں پڑنا لیکن اس سے پاکستان کو نقصان ہوگا ۔ پارلیمانی بورڈز تشکیل دئیے جا چکے ہیں اور جلد ٹکٹ دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائے گا ۔انہوںنے مسلم لیگ (ن) کے موقف کے حوالے سے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ رات کو مسلح ڈالے بھیجیں اور اغوا کریں ، اگر یہ عدم اعتماد لائیں گے تو انہیںتین دنوں میں 186بندے پورے کرنے ہیں اس کا بھی شوق پورا کر لیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں