میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کاسیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو ڈاکٹرز مہرین بلوچ کی دو لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم

سپریم کورٹ کاسیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو ڈاکٹرز مہرین بلوچ کی دو لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو ڈاکٹرز مہرین بلوچ کی دو لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھاتے ہوئے رپورٹ جنوری کے پہلے ہفتہ تک پیش کرے۔ جمعرات کوسپریم کورٹ میں مہرین بلوچ کے لاپتہ بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ والدہ مہرین بلوچ نے کہا کہ ماسوائے سپریم کورٹ کے کسی عدالتی فورم سے بازیابی کی امید نہیں ہے،میری بچیوں کو سابق خاوند آصف بلوچ نے چھ سال سے لاپتہ کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ بچیوں کے لاپتہ ہونے پر والدہ کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر کوئی شہری لاپتہ ہے تو ریاست کی ذمہ داری ہے اسکو ٹریس کرے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست بچیوں کی بازیانی میں ناکام ہوتی ہے تو کس کو ذمہ ٹھہرائیں،ڈی آئی جی حیدر آباد نے عدالت کو بتایا کہ بچیوں اور والد سے متعلق کچھ خفیہ انفارمیشن ہیں. بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں