میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک، گولڈ لون اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف

نیشنل بینک، گولڈ لون اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل بینک میں گولڈ لون اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، انتظامیہ رقم وصول کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے مختلف گولڈ لون اکاؤنٹس لیجر میں بند کر دیے گئے لین دین وہی اکاؤنٹس بینک کے سسٹم پرانے اکاؤنٹ کے طور پر موجود تھے، نیشنل بینک کے ریکارڈ میں 657 اکاؤنٹس گولڈ لون اکاؤنٹ کے تھے، 529 اکاؤنٹ ایکٹو ہیں جبکہ 128 اکاؤنٹ لیجر میں بند کر دیے لیکن یہ اکاؤنٹ سسٹم میں ایکٹو ہیں، گولڈ لون کے اکاؤنٹ سال 2014 سے 2017 کی مدت کے تھے، 128 اکاؤنٹس کے ذریعے 4 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کئے گئے، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لیجر میں بند ظاہر کئے گئے گولڈ لون اکاؤنٹ کی رقم کی واپسی کا کوئی بھی ووچر موجود نہیں تھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ 128 اکاؤنٹس کے تحت قرضہ واپس وصول کیا گیا لیکن سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایا گیا، گولڈ لون اکاؤنٹ کے تحت ایک ہی شخص کو ایک سے زائد مرتبہ قرض جاری کیا گیا، 77 قرضے مشکوک نظر آتے ہیں، اپریل 2016 میں کی گئی تحقیقات کے مطابق سونے کے 603 بیگ موجود تھے، جو بعد میں کم ہو گئے، قرضہ جاری کرتے وقت سلور پیلیس نے سونے کا وزن کیا اور تحقیقات کے وقت بھی سلور پیلیس نے سونے کا وزن کیا جس پورا معاملہ مشتبہ ہے، گولڈ لون اکاؤنٹ کے فراڈ کی رقم 7 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے، جس میں صرف 20 لاکھ 30 ہزار وصول کئے گئے ہیں، تحقیقات میں 2 افسران اور 18 ملازمین کو ملوث قرار دیا گیا، لیکن نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کروڑوں روپے گولڈ لون اکاؤنٹ کے اسکینڈل میں ملوث افسران سے رقم واپس لینے اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی نہ کرسکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں