میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی، چانسلر حمید اللہ قاضی کے خلاف جعلی ڈگری مقدمہ بدنیتی پر مبنی قرار

اسریٰ یونیورسٹی، چانسلر حمید اللہ قاضی کے خلاف جعلی ڈگری مقدمہ بدنیتی پر مبنی قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر حمید اللہ قاضی و دیگر کے خلاف جعلی ڈگری کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی قرار، تفتیشی افسر نے مقدمہ خارج کردیا، تفتیشی افسر سراج لاشاری نے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی، مقدمہ کی حیثیت دیوانی تھی جسے فوجداری مقدمے کی شکل دی گئی، تفتیشی افسر، تفصیلات کے مطابق 6 اگست کو اسریٰ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دعویدار ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کے بیٹے زید لغاری کی مدعیت میں ہٹڑی تھانے پر اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی، ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی و دیگر پر جعلی ڈگری جاری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی و دیگر نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ سجاد احمد چانڈیو کی معرفت درخواست دائر کرکے مقدمے کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے مقدمے کی تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی سراج لاچاری کو نامزد کیا تھا، ڈی ایس پی سراج لاچاری نے سندھ ہائی کورٹ میں مقدمے کو بدنیتی ہر مبنی قرار دیتے ہوئے مقدمے کو سی کلاس میں خارج کرنے کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی ہے، سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمہ کی والد نذیر اشرف لغاری اور اس کے رفقاء خود کو قانونی طور پر وائس چانسلر سمجھتے ہیں، جبکہ ملزمان بھی اپنے آپ کو قانونی چانسلر و دیگر سمجھتے ہیں اور دونوں فریقین کے درمیاں مذکورہ تنازع پر کافی دیوانی مقدمات معزز عدالت عالیہ سندھ کراچی میں زیر التوا ہیں اور دونوں فریقین کو ہیک یا معزز عدالت نے پاس شدہ گریجویٹس کو ڈگریاں جاری کرنے سے منع نہیں کیا، رپورٹ کے مطابق جملہ میسر شہادتوں کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی تفتیش کی وجہ تنازع اسریٰ یونیورسٹی کے انتظامی و مالی معاملات ہیں، مقدمہ بالا میں ذکر کردہ ڈگری اصلی حقدار کو جاری ہوئی، مدعی مقدمہ نے مقدمہ بدنیتی سے درج کروایا ہے جو کہ حقیقتاً دیوانی مامرہ ہے جس کو فوجداری مقدمے کی شکل دی گئی ہے، ملزمان بالا کو مقدمہ بالا میں بوجہ دیوانی نوعیت کا مقدمہ ہونے سبب فارغ تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ بالا کا اخراج سی کینسل کلاس کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں