میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کی سب سے بڑی کتاب،گینیز عالمی ریکارڈ قائم

دنیا کی سب سے بڑی کتاب،گینیز عالمی ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکا میں ایک غیر منافع بخش ادارے اور میوزیم نے مل کر سب سے بڑی کتاب شائع کرتے ہوئے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں آئی رائٹ نامی غیر منافع بخش ادارے اور دی برائن میوزیم نے مل کر 7 فٹ لمبی اور 11 فٹ چوڑی کتاب شائع کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کیا۔اٰئی ایم ٹیکساس نامی اس کتاب میں تیسری سے بارہویں جماعت کے 1000 طلبا کی تصانیف اور فن پارے موجود ہیں۔225 کلو گرام وزنی اس کتاب کے چھوٹے نسخے بھی موجود ہیں جن کو خریدا جاسکتا ہے۔گینیز عالمی ریکارڈز کی جانب سے اس کتاب کو دنیا کی سب سے بڑی کتاب قرار دیا جا چکا ہے اور یہ کتاب اب ریاست ٹیکساس کا دورہ کر رہی ہے اور 24 نومبر کو ہیوسٹن میں تھینکس گِوِنگ ڈے پر پیش کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں