شہباز شریف تم عوام کو بھکاری بنا رہے ہو ، عوام غلام نہیں بنیں گے،اسد عمر
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف تم عوام کو بھکاری بنا رہے ہو ، عوام غلام نہیں بنیں گے،شہباز شریف کے ہینڈلرز سن لیں عوام کسی کے آگے سرجھکانے کو تیار نہیں،یہ لوگ اپنی کرسی اور حرام کی دولت بچانے میں لگے ہوئے ہیں، 75 سال سے سن رہے ہیں پاکستان کمزور ملک ہے وسائل کم ہیں،پاکستان کمزور نہیں، اس پر مسلط لوگ کمزور ہیں جن کو اپنی دولت کی فکر ہوتی ہے۔وہ کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماؤں سید ذوالفقار علی شاہ،قاضی علی حسن پمی ڈاکٹر کاظم نذیر عاطف ، ڈاکٹر ریاض شاہد،سید کاشف زیدی ، میاں شوکت علی تھہیم ، مہر خالد آرائیں ، چوہدری ثاقب خان چدہڑ ودیگر نے اسد عمر کا پرتپاک استقبال کیا حقیقی آزادی مارچ کے قافلہ سے اسد عمر نے مین ختم نبوت چوک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سرزمین دشمنوں کو دینے کیلئے نہ کپتان مانتا ہے نہ چنیوٹ والے ،نوجوانوں سن لو 75سال سے ہم سنتے آ رہے ہیں لو جی پاکستان کے وسائل کم ہیں کمزور ملک ہے ،نوجوانوں پاکستان کمزور نہیں ہے ،بدقسمتی ہے اس پر جو لوگ مسلط کئے گئے ،بزدل ہیں کمزور ہیں اس لیے بیرونی طاقتوں کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے لگتا ہے۔انہوںنے کہاکہ چنیوٹ حقیقی آزادی کے لیے تیار ہو چکا یہ علاقہ زمیندار کہلاتا ہے ،یہاں کے لوگ دھرتی چیر کر ملک کیلئے زراعت پیدا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دور میں زراعت کے کیا حالات تھے۔ انہوںنے کہاکہ کپتان کے وقت میں گندم کی قیمت نواز شریف کے دور میں صرف 100 روہے اضافہ ہوا پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ گندم، مونجی کی فصل کی پیداوار ہوئی ،یہ لوگ اپنی کرسی اور حرام کی دولت بچانے کیلئے لگے رہے جس شخص کا اللہ پر ایمان ہو جو صرف سیاست اس بات پر کررہا ہو کہ عو|م کی خدمت کرنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گاڑیوں میں ڈالنے والا ڈیزل مہنگا ہوتا جا رہا ہے جو سیاست میں ڈیزل ہے ،وہ سستا ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ نامعلوم نمبروں سے فون کر کے لوگوں کو ڈرانے والے ہمیں نہ ڈرائیں گے، کپتان اپنی کال دینے جا رہا ہے ،پولیس کی بہت بڑی تعداد آپ کے ساتھ ہے ،کپتان اپنی قوم کی حقیقی آزادی کیلئے گولیاں کھا کر بھی کھڑا ہے ، ہم رکیں گے نہ جھکیں گے نہ ڈریں گے اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے جیلوں سے ڈراتے رہے، ان کو نظر آگیا کہ یہ ڈرنے والے نہیں، پھر انہوں نے سازش کی، کسی طرح گولیاں چلا کر کپتان کو قتل کیا جائے۔اسد عمر نے کہاکہ کم عقل نہیں جانتے جیل میں ڈالنا ان کے اختیار میں ہے، مگر موت دینا تو نہیں۔