میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دل چاہتاہے ابھی وطن چلاجائوں،ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے، نواز شریف

دل چاہتاہے ابھی وطن چلاجائوں،ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں۔لندن میں نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے ابھی وطن واپس چلا جاؤں، جلد وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت جاری ہے لیکن اس حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوئی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کیعوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت کو اب صرف کام کرنا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا، عمران خان کی ناکام سیاست طعنہ زنی سے آگے نہیں بڑھ سکی، انہوں نے ملک میں جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ ن لیگ سیاسی عدم استحکام اور نفرت و انتقام کی سیاست کے خلاف ہے، ملک کو معاشی اقتصادی میدان میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔معاشی اقدامات کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کو قومی یوتھ لون جیسے پروگرام دے، کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں