لندن بیٹھک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ پر کسی دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ
شیئر کریں
لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں فیصلہ ہوا ہے کہ نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے، نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری آئندہ ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے کسی دباو کا شکار نہیں ہوں گے۔ برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن لندن کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ سے کسی دباو کا شکار نہیں ہوں گے۔ لانگ مارچ کے شرکا سے قانون کے مطابق ڈیل کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق اہم تقرری مقررہ وقت پر وزیراعظم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ کر حکومتی اتحادی رہنمائوں سے آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے۔ نواز شریف رواں برس ہی پاکستان واپس آئیں گے جبکہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری اگلے ہفتے بھجوائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلمان شہباز اور حسین نواز بھی میں شریک تھے، لیگی رہنمائوں کی ملاقات تقریباساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔