میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ عربین ولاز میں گھروں کی تعمیر میں قواعد کی خلاف ورزی

صائمہ عربین ولاز میں گھروں کی تعمیر میں قواعد کی خلاف ورزی

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے صائمہ عربین ولاز میں گھروں کی تعمیر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑادیں،منظورہ شدہ پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھروں کی اونچائی ایک فٹ چار انچ کم کردی ، ایس بی سی اے صائمہ بلڈرز کے خلاف اقدامات لینے میں ناکام ہوگیا۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز نے کراچی کی گڈاپ ٹائون کی دیھہ جام چکرو ، تپو منگھوپیر میںصائمہ عربین ولاز میں بڑی رہائشی اسکیم شروع کی، رہائشی اسکیم سروے نمبر 72 سے 76اور 78سے 81 پر قائم کی گئی ہے، صائمہ عربین ولاز کے مکینوں نے رہائشی اسکیم میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ، مطلوبہ سہولیات نہ ملنے پر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن 113/2022 دائر کی ہے، پٹیشن میں رہائشی اسکیم کے مکینوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے صائمہ عربین ولازکے منظور شدہ لے آئوٹ پلان کے تحت گھروں کی اونچائی 10 فٹ 6 انچ رکھنی ہے لیکن صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرزنے اپنے ہی معزز کسٹمرز کو دھوکا دے دیا اور گھروں کی اونچائی 9 فٹ 2انچ تعمیر کی ہے، اس کے علاوہ دو گھروں کے درمیان میں ایک ہی دیوار تعمیر کی گئی ہے جبکہ مجوزہ اور منظور شدہ پلان کے تحت ہر ایک گھر کی علیحدہ دیوار تعمیر ہونی چاہئے۔ صائمہ عربین ولاز کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صائمہ بلڈرز اینڈ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کے ذیشان ذکی نے گھروں میں سیڑھیاں بنانے کی رقم علیحدہ سے وصول کی ہے جو کہ گھروں کی بکنگ میں شامل تھی اس طرح ہزاروں گھروں سے کروڑوں روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں، جبکہ صائمہ عربین ولاز میں گھروں کی اونچائی ایک فٹ 4 انچ کم رکھنے پر صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے تعمیرات کی مد میں کروڑوں روپے کم خرچ کیے ہیں اور معزز کسٹمرز سے مکمل ادائیگی وصول کی گئی ہے، گھروں کی اونچائی کم تعمیر کرنے کے حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو بار بار آگاہی دی گئی لیکن ایس بی سی اے نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف کوئی کارروائی کی اور نہ ہی الاٹیز کو اخراجات کم ہونے پر پیسے واپس کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں