میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ: 7خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت 5 کروڑ 10 لاکھ مقرر

سندھ: 7خطرناک ملزمان کے سر کی قیمت 5 کروڑ 10 لاکھ مقرر

ویب ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سمیت پولیس کو مطلوب 7 خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر 5 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ہیڈ منی مقرر کر دی گئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بشیر احمد بروھی نے ان ملزمان اور ان پر درج مقدمات کی تفصیلات ہیڈ منی کے ساتھ جاری کی ہیں۔بشیر بروھی کے مطابق گرفتار ملزم غلام یاسین بھیو ولد محمد حسین بھیو 52 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر ہے۔کاشف ابڑو عرف انور علی ولد دلشاد احمد 41 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔اکبر علی بھیو ولد حاجی احمد 22 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔نذیر احمد بھیو ولد عبدالرزاق بھیو بھی 22 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی۔مجاہد جمالی میرانی عرف کمانڈو ولد جمال دین 21 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔محمد خان ملاح عرف فوجی ولد محمد ملاح 14 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ ممتاز علی بھیو ولد سجاول خان 13 مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں