میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیٹ فلکس کا ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا باضابطہ آغاز

نیٹ فلکس کا ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا باضابطہ آغاز

جرات ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بین الاقوامی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے باضابطہ طور پر ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے اشتہارات کے ساتھ سبسکرپشن کا آغاز گزشتہ روز سے کر دیا ہے جس کی بدولت صارفین اب کم قیمت میں اسٹریمنگ سروس حاصل کر سکیں گے۔ صارفین اب صرف 6.99 ڈالرز میں اسٹریمنگ سروس کے سستے پیکیجز حاصل کر سکتے ہیں لیکن ان سستے پیکیجز میں لائسنسنگ کی پابندیوں کی وجہ سے کچھ فلمیں اور ٹی وی سیریز دستیاب نہیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ اشتہارات پر مبنی یہ پیکیج ابتدائی طور پر صرف 12 ممالک میں دستیاب ہے جس میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔ ان کم قیمت پیکیجز کو متعارف کروانے کا اہم مقصد صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں