میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جدید ائیر ڈیفنس ہتھیاروں کے نظام کی مسلسل تربیت،اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے، آرمی چیف

جدید ائیر ڈیفنس ہتھیاروں کے نظام کی مسلسل تربیت،اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آرمی ایئر ڈیفنس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے موجودہ دور کی جنگ میں ائیر ڈیفنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی آرمی ایئر ڈیفنس کے تربیتی معیار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موجودہ دور میں جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جدید ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی تربیت اور اپ گریڈیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں آرمی ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔دوسری طرف آرمی چیف سے سلطنت عمان کے سفیر نے ملاقات، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بیان کے مطابق عمانی سفیر کا سیلاب کی تباہی پر دْکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی جبکہ عمانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔اس موقع پر ا?رمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اومان کے تعلقات دوستانہ اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک میں دفاع اور میری ٹائم سیکورٹی میں تعاون کے فروغ کی بڑی صلاحیت ہے، یہ شراکت داری ہماری سٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ا?ئی ایس پی ا?ر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں فرانس کے سفیر مسٹر نکولس گیلی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں سپہ سالار سے ملاقات کی۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع، سیکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں عمان کے سفیرنے بھی سربراہ پاک فوج سے ملاقات کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں