میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 141 ہو گئی

بھارت میں پل ٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 141 ہو گئی

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موربی میں دریا پر بنا پل گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 141 تک پہنچ گئی جبکہ ابھی بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پل حادثے میں زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے، 177افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ پل حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ایک صدی پرانے اس پل کو حال ہی میں مرمت کے بعد عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔ حادثے کے وقت پل پر موجود 500 سے زائد افراد مذہبی رسم کی ادائیگی کر رہے تھے۔ انتظامیہ نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہیں، دیوالی کی وجہ سے پل پر معمول سے زیادہ رش تھا اور پل یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکا۔دریائے ماچھو پر 230 میٹر پل 19 ویں صدی میں برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، پولیس، فوج اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں حادثے کی جگہ پر تعینات کی گئی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں