میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایچ ڈی اے ، لینڈ مینجمنٹ میں نجی افراد کے ذریعے کام چلانے کا انکشاف

ایچ ڈی اے ، لینڈ مینجمنٹ میں نجی افراد کے ذریعے کام چلانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد کے لینڈ مینجمنٹ میں نجی افراد کے ذریعے کام چلانے کا انکشاف، ڈائریکٹر جنرل شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پہنچ گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ
مینجمنٹ غلام حیدر آرائین غائب، آفیس بیٹے کے حوالے، ڈی جی کی اظہار برہمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کو شوکاز دینگے، فواد غفار سومرو تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی لینڈ مینجمنٹ کا کام نجی افراد کے ذریعے چلانے کا انکشاف ہوا ہے، نجی افراد لے ذریعے آفس چلانے کے اطلاع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات فواد غفار سومرو نے اچانک شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا دورہ کیا تو ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ (سرمست ہائوسنگ اسکیم) مینجمنٹ غلام حیدر آرائین آفیس میں موجود نہیں تھے اور تمام کام غلام حیدر آرائین کے بیٹے کے حوالے ہونے کا انکشاف ہوا جس پر ڈائریکٹر جنرل نے اظہار برہمی ظاھر کی، ڈائریکٹر جنرل فواد غفار سومرو نے روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری آفیسز اس طرح نہیں چل سکتے، ایڈیشنل ڈائریکٹر کو شوکاز جاری کرینگے، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ غلام حیدر آرائین کی آفیس کے تمام کام اس کے بیٹے کے حوالے ہیں اور گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم کی فائل اس کے بیٹے کے بغیر ٹرانسفر ہونا ناممکن ہے، ذرائع کے مطابق غلام حیدر آرائین کے خلاف سینکڑوں شکایات موجود ہیں، غلام حیدر آرائین کا بیٹا واسا میں ورک چارج پر ملازم تھا جسے کچھ عرصہ پہلے نکال دیا گیا.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں