نیٹ فلکس کا سروس مفت استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
شیئر کریں
معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تقسیم کرنے والے صارفین کو خبردار کر دیا ہے۔ نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئر کر کے سروس کا مفت استعمال کرانے والے افراد کے خلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 2023 کے شروع میں ایسے افراد سے اضافی ماہانہ فیس لی جائے گی جو اپنی لاگ ان تفصیلات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ نیٹ فلکس کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ ایسے صارفین کو کتنی اضافی فیس ادا کرنا ہوگی البتہ لاطینی امریکی ممالک میں ہر صارف سے ایک اضافی گھر پر 3 ڈالرز کی اضافی فیس لی جا رہی ہے۔ نیٹ فلکس کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ گھرانے ان اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہیں جن کی ادائیگی دیگر افراد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے حوالے سے مختلف اقدامات کی آزمائش کافی عرصے سے کی جارہی ہے۔