میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں بخارکی دوانایاب،پیناڈول سونے کے بھائو بکنے لگی

ملک بھرمیں بخارکی دوانایاب،پیناڈول سونے کے بھائو بکنے لگی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایک جانب ملک بھر میں ملیریا، ڈینگی اور بخار کی مختلف اقسام کے مریض دن بدن بڑھتے جارہے ہیں تو دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے ان حالات میں مریضوں پر قہر ڈھا دیا ہے۔ملک بھر میں بخار کی دوا نایاب ہوچکی ہے، ادویات ساز کمپنی کی جانب سے پیداوار بند ہونے کے بعد مارکیٹ میں پیناڈول بلیک میں فروخت ہونے لگی۔مختلف شہروں میں پیناڈول بلیک میں فروخت ہورہی ہے، ہر فارمیسی اپنی مرضی کی قیمت پر پیناڈول بیچ رہی ہے۔پیناڈول کی دس گولیوں کا پتہ ستر سے سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسلام آباد میں پیناڈول گولی کا ایک پتہ 70، کوئٹہ میں 100 جبکہ کراچی میں 120 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔جن اسٹورز پر دوا دستیاب ہے وہاں محدود تعداد میں صارفین کو گولیاں فراہم کی جارہی ہیں۔لاہور اور پشاور میں پیناڈول کہیں دستیاب نہیں، مریض کال پول استعمال کرنے پرمجبور ہیں، جبکہ کوئٹہ میں دس گولیوں والی فیبرول 118 روپے میں دستیاب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں