میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کافیصلے کیخلاف عدالت جانے کااعلان

تحریک انصاف کافیصلے کیخلاف عدالت جانے کااعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے اور ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہاکہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے،25 مئی کو پولیس نے بے گناہ شہریوں پر تشدد کیا، میرے خلاف اور شہبازگل کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ کبھی اتنے بڑے جلسے پاکستان میں نہیں ہوئے، مجھے پہلے ہی پتہ تھا اس کا رزلٹ کیا آنا ہے، رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے، تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتیں سکڑ کر فیملی پارٹیز ہوگئی ہیں، مجھے اور نوازشریف کو ایک طرف دکھایا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے توشہ خانہ سے جو چیزیں آدھی قیمت پر خریدی اس کا سارا ریکارڈ متعلقہ محکمے میں موجود ہے جبکہ توشہ خانہ کا قانون نواز شریف اور آصف علی زرداری نے توڑا تھا انہوں نے گاڑیاں نکالی تھیں۔نوازشریف چور ہے ، اس کے بچوں کے پاس بڑے بڑے محلات ہیں، میں کرکٹ کھیلتا تھا ، 34 سال پہلے میں نے فلیٹ لیاتھا، میں نے حلال کے پیسے سے فلیٹ خریدا تھا، اس کو بیچ کر پیسہ پاکستان لایا۔عمران خان نے کہاکہ میری جتنی بھی زندگی ہے ان چوروں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، الیکشن کمیشن مافیا کا حصہ ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے کہتا ہوں احتجاج ختم کردیں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ ملک کا وزیراعظم اور وزرا کو تحفے ملتے ہیں تو یہ سارت تحفے توشہ خانہ جاتے ہیں اور قانون کے تحت آدھی قیمت پر خرید سکتے ہیں، عدالت میں اس کیس میں ایک چیز غیرقانونی نہیں نکلے گی۔انہوں نے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔اس سے قبل عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والا احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن لانگ مارچ پر توجہ دیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو بنی گالہ میں اہم اجلاس کے لیے طلب کرلیا تھا۔ اس ضمن میں وقفے وقفے سے تین اجلاس ہوئے تاہم مشاورت سے متعلق تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔تیسرے اجلاس سے متعلق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان آج نہیں کیا جارہا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں