میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ  نے اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا، ذرائع

کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا، ذرائع

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلی نے صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، دونوں وزرائے اعلی نے عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق کے پی اور پنجاب کے وزیر اعلی نے کہا کہ آپ جب کہیں گے اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں بیشتر رہنماؤں نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے پر اتفاق کیا، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ لانگ مارچ سے زیادہ ضروری اسمبلیاں تحلیل کرنا ہے، لانگ مارچ کا مقصد بھی نئے الیکشن ہیں، اگر اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو نئے الیکشن خود بخود ہو جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں