میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کیلئے بڑاریلیف ، 25 برس پرانے کیسز میں بریت کیخلاف نیب اپیلیں خارج

آصف زرداری کیلئے بڑاریلیف ، 25 برس پرانے کیسز میں بریت کیخلاف نیب اپیلیں خارج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق صدر آصف زرداری کو 25 برس پرانے کیسز میں باقاعدہ ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی 25 سال پرانے کیسز میں بریت کے خلاف نیب اپیلوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئی جنہوں نے عدالت سے باضابطہ طور پر اپیلیں واپس لینے کی استدعا کردی۔چیف جسٹس نے کہا کہ میرٹ کے مطابق تو آپ کے پاس کیس تھا ہی کچھ نہیں، ہم نے اپیلیں واپس لینے کی درخواست کی ہے، کیا نیب نے کوئی انکوئری کی کہ کیس کا ریکارڈ کہاں گیا تھا؟ آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج ہی ہونی تھیں۔جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہا ہے کہ کیا آپ کو کچھ پتا نہیں ریکارڈ گیا کہاں تھا؟ اسی پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نہیں انہیں پتا تو ہے، گزشتہ سماعت پر آپ نے کہا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ سے واپسی پر ریکارڈ کہیں گیا تھا، ہم آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج کر رہے ہیں۔بعدازاں عدالت نے نیب کی اپیلیں واپس لینے کی استدعا منظور کرنے کے باوجود آصف زراری کے خلاف میرٹ پر اپیلیں خارج کردیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں