جعلی کالز کے ذریعے عوام کو لاکھوں روپے کا چونا لگنے کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں جعلی کالز کے ذریعے لوگوں کو لاکھوں روپے کا چونا، ریٹائرڈ جسٹس ندیم اظہر صدیقی کو بھی 19 لاکھ چونا لگ گیا، ڈرائیور کی مدعیت میں سٹی تھانے پر مقدمہ درج، تین افراد گرفتار، عدالت نے نارا جیل بھیج، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں جعلی کالز کے ذریعے لوگوں کو لاکھوں روپے چونا لگانے کا انکشاف ہوا، سابقہ جسٹس ندیم اظہر صدیقی کے ڈرائیور آصف احمد نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے وہ جسٹس صاحب کے پاس بطور ڈرائیور ہے، جسٹس صاحب کے ساتھ موجود تھا اور نمبر پر کال آئی جس کو سن کر جسٹس پریشان ہوگئے، جسٹس صاحب نے بتایا کہ سٹی تھانے سے سب انسپکٹر امجد کی کال آئی ہے کہ ان کا بھانجا ریپ کیس میں گرفتار ہے، میڈیا آنے والا ہے، جس کے بعد کال کرنے والے نمبر نے مختلف جیز کیش اکاؤنٹ کے نمبر دیے جس پر 20 لاکھ بھیجنے کا کہا گیا، جسٹس صاحب نے پیسے دیکر مختلف نمبروں پر بھیجنے کو کہا اور مختلف نمبروں پر 19 لاکھ 45 ہزار روپے بھیجے جو نمبرز بند ہیں، جب سٹی تھانے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ان کا بھانجا گرفتار ہوا ہے نہ ہی سب انسپکٹر امجد نامی کوئی شخص ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کراچی سے تین افراد وسیم بھٹی اور اصغر سمیت مرکزی ملزم منظور احمد کو گرفتار کرلیا ہے، منظور احمد لاہور کا رہائشی ہے، ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو نارا جیل بھیج دیا، پولیس کے مطابق فراڈی گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے، گینگ بہت بڑا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، جلد دیگر افراد کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی جائیگی۔