خوفناک ریچھ کی زبردست ہوشیاری، 14 سیکنڈ کی ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا
شیئر کریں
بہت سے لوگ اس وقت حیران رہ گئے کہ ایک خوفناک قطبی ریچھ نے کیا زبردست سمجھداری کا مظاہرہ کیا کہ ویڈیو کو کچھ عرصہ میں 20 لاکھ افراد نے دیکھ ڈالا اور ریچھ کی تعریف بھی کی۔ سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر گرد ش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سست سفید قطبی ریچھ نے کس طرح اپنے آپ کو جمے ہوئے پانی پر پھینکا اور رینگتے ہوئے پانی کے اوپر سے گزر گیا۔
Polar bears know that they have to be flat in order to exert less pressure on the thin ice🤩 pic.twitter.com/EK7e8NTr4e
— Tansu YEĞEN (@TansuYegen) October 14, 2022
ریچھ نے کمال ہوشیاری دکھائی کہ قدموں سے جمے ہوئے پانی پر سے نہیں گزرا کہ اس پانی کے اوپر جمی ہوئی برف کی تہہ نہ ٹوٹ جائے اور اسے پانی میں ڈوبنا پڑ جائے۔ 14 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قطبی ریچھ کس طرح خود کو جمے ہوئے پانی پر ڈال کر رینگ کر آ گے بڑھتا ہے اور اپنی اسکیٹنگ جاری رکھتا ہے اور جمے ہوئے پانی کے دوسرے کنارے پر پہنچتا تو دوبارہ کھڑا ہو جاتا ہے اور پھر سے قدموں پر چلنے لگتا ہے۔”Tansu Yi” اکاؤنٹ سے شائع ہونے والی اس ویڈیو میں ایک تبصرے بتایا گیا کہ کہ قطبی ریچھ جانتے ہیں کہ کس طرح کی صورتحال میں خود کو چپٹا بنانا ہے تا کہ پتلی برف پر دبا نہ پڑے اور برف ٹوٹنے سے بچ سکے۔ ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی اور کمیونیکیشن سائٹس پر سرگرم افراد نے ریچھ کی حرکت کی تعریف کی اور پورے معاملہ کی اپنے طور پر وضاحت بھی دی۔ کچھ نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ فزکس کا ایک سادہ سا قانون ہے جسے دبا کا قانون کہتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ زمین پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے جسم کے رقبے کو ایک مخصوص حصے پر تقسیم کر دیا جائے۔ ریچھ نے بھی اسی قانون کا استعمال کیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں فلمائی گئی تھی تاہم کچھ لوگوں کے خیال میں اسے حال ہی میں انٹارکٹیکا میں فلمایا گیا تھا۔