میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک افغان سرحد سے روسی گولہ بارود پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پاک افغان سرحد سے روسی گولہ بارود پاکستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کسٹمز اسٹاف اور بارڈر اسٹیشن انگور اڈا نے روسی نڑاد گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اسسٹنٹ کمشنر آف کسٹمز کی سربراہی میں جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد انگور اڈا ایک آپریشن کیا گیا۔ کلکٹر آف کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی خبر پر کسٹمز اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی۔مکس سبزیوں اور سیبوں پر مشتمل ٹرک کسٹم بارڈر اسٹیشن غلام خان کے NLC ٹرمینل میں داخل ہوا۔ اسکین کرنے پر، سامان کے پیچھے ایک خانے کا پتہ چلا۔جس کے معائنے کے بعد روسی نڑاد گولہ بارود اور ہر قسم کے ہتھیار بھاری مقدار میں چھپے ہوئے پائے گئے۔حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تمام گولہ بارود ضبط کیا اور گاڑی میں سوار افراد کو فوری گرفتار کر لیا۔ واقعے کے بعد ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور ملوث تمام افراد کو پکڑنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں