پاکستان خطرناک جوہری ملک ، کیسے ہینڈل کرنا ہے، یہ اہم ہے، امریکی صدر
شیئر کریں
امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیمو کریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹے میں لے لیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ میراخیال ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کر سکے۔