سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں شہید
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی مسجد میں دوران نماز قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی پر دوران نماز عشا مسجد میں فائرنگ کی گئی، شدید زخمی حالت میں ان کو سول ہسپتال خاران منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن کے مطابق سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ سے نورمسکان زئی کے داماد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ایس پی خاران آصف حلیم کا کہنا ہے کہ جسٹس(ر) نور محمد مسکانزئی کے پیٹ میں 4 گولیاں لگیں۔ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اگست 2018 میں بلوچستان ہائی کورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔