میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے تھانے غیر محفوظ، مال خانے سے 2 کروڑ کی چوری

کراچی کے تھانے غیر محفوظ، مال خانے سے 2 کروڑ کی چوری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ ہو گئے، آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چوری ہو گئی۔آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں کیس پراپرٹی کے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار رکھے ہوئے تھے۔پولیس نے فروری میں ہوئی واردات کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کی تھی۔دبئی سے کراچی کی پرواز میں 2 کروڑ کے سونے کی چوری کی کھوج جاری2 فروری کو داو?د پوتہ روڈ پر سنار سے ڈکیتی میں ساڑھے 3 کروڑ روپے لوٹے گئے تھے۔برآمدگی کے بعد 4 ماہ سے رقم آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی، جس کے 2 روز پہلے مال خانے سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 2 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تھانے سے کیسے چوری ہوئی اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا کے مطابق تھانے کے ہیڈ محرر عبداللہ، تفتیشی افسر محمود اور ڈیوٹی گارڈ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں کے خلاف مجرمانہ غفلت کا مقدمہ درج کر کے انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے اس سلسلے میںم لوث مزید افسران و اہلکاروں کی بھی گرفتاری متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں