آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد بھارتی فلم کا ہیرو چل بسا
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
بھارت کی جانب سے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد فلم ‘چھیلو شو’ (لاسٹ فلم شو) کا ہیرو راہول کوہلی فلم کی ریلیز سے 4 روز قبل چل بسا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجراتی فلم ‘چھیلو شو’ (لاسٹ فلم شو) کو بھارت کی جانب سے آئندہ برس کے آسکر ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز کے لیے نامزدگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم کو مقامی سطح پر 14 اکتوبر کو ریلیز کیا جانا ہے لیکن اس کی ریلیز سے قبل ہی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والا 10 سالہ ہیرو راہول کوہلی 2 اکتوبر کو چل بسا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول کوہلی بلڈ کینسر میں مبتلا احمد آباد کے اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق راہول کوہلی کی فلم گزشتہ سال نا صرف کئی بین الاقوامی فلم فیسٹولز میں نمائش کے لیے پیش کی گئی بلکہ یہ کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔