میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی، آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ

پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی، آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی، شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوگا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے دوران معاشی ترقی 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے،اسی طرح رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں