میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جشن میلاد النبی ﷺ ٓآج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

جشن میلاد النبی ﷺ ٓآج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھرکی طرح کراچی سمیت سندھ بھرمیں جشن عید میلاد النبی ﷺ آج( اتوار)9اکتوبر بارہ ربیع الاول کو انتہائی عقیدت اورمذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔ کراچی کے 40سے زائد علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں جوجشن میلاد کے مرکزی جلوس کا حصہ بنیں گے،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کے علاوہ جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔اتوارکوعید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرجشن صبح بہاراں کا آغازبارگاہ رسا لت میں ہدیہ درود و سلام،اجتماعی دعاں سے ہوگا۔جشن ولا دتِ مصطفی ﷺ صبح بہا را ں کی مناسبت سے محا فل نعت،میلاد شریف،قصیدہ بردہ شریف،ختم درود پاک کی محا فل منعقد ہونگی،صوبائی دارالحکومت کراچی میں دن کا آغاز 21 اکیس توپوں کی سلامی اورملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا،محفل صبح بہاراں کا مرکزی اجتماع ہفتہ کی شب میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں منعقد کیا گیاربیع الاول کا مرکزی جلوس جما عت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری اور علما و مشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے روانہ ہوگا جوایم اے جناح روڈ کے راستے نشتر پارک پہنچے گا جہاں عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس سے علما کرام و قائدین اہلسنت خطاب کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بارہ ربیع الاول کو رحمت اللعالمین خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی آمد سعیدکے بابرکت موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر ہم معاشرے، قوم اور ملک میں امن ،چین ،سکھ، دوسروں کی خیر خواہی، صدق و وفا، امانت ، دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو حضور ؐ کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں مشعلِ راہ بنانا ہوگا ۔ ہفتہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بارہ ربیع الاول موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ12ربیع الاول سرکارِ دوعالم، رحمت اللعالمین خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی آمد سعیدکے بابرکت موقع پر میں پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حضورؐ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے،مدتوں سے انسانیت آپ کی جلوہ گری کی منتظر تھی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا ؑو رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، حضور ؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپؐ کی تشریف آوری سے دکھیوں کو چین ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں