بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
شیئر کریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گاوزیراعظم کی زیر صدارت گیس سپلائی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت پٹرولیم، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شہباز شریف موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور گھریلو صارفین کو خصوصاً ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ٹیکسٹائل ملز کو گیس سپلائی کے حوالے سے درپیش مسائل پر کمیٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز کو بروقت گیس فراہم کر کے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے۔ کمیٹی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندگان شامل ہونگے۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔وزیراعظم نے آئندہ سال جنوری کے مہینے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کھاد کی مزید درآمد کی ہدایت کر دی۔