میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، اسحاق ڈار

ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت ضروری ہے، مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکسوں کی 15 فیصدشرح کے ہدف کے حصول کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کو اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں ایف بی آر ہیڈکوارٹرزدورہ اوراعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایف بی آر کی محصولات کی وصولی سے متعلق کارگردگی کاجائزہ لیاگیا۔چئیرمین اور ایف بی آر کے ممبران بھی اجلاس میں موجودتھے۔چئیرمین عاصم احمد نے ایف بی آر کی ٹیم کی جانب سے وزیرخزانہ کاخیرمقدم کیا، انہوں نے وزیرخزانہ کوتفصیلی پریزنٹیشن بھی دی جس میں ریونیو میں اضافہ کیلئے ایف بی آر کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات اوردرپیش مشکلات کا تفصیل سے احاطہ کیاگیا۔چئیرمین ایف بی آر نے وزیرخزانہ کوبتایاکہ ایف بی آر نے درآمدات اورطلب میں کمی اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد نہ ہونے کے باوجود جولائی اوراگست کیلئے محصولات کے اہداف کوکامیابی سے حاصل کیاہے جبکہ ستمبرکے ہدف کوبھی عبورکیاجائیگا۔وزیرخزانہ نے اہداف کے حصول کیلئے ایف بی آر کی کوششوں کوسراہا، انہوں نے ایف بی آرکی ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اورانہیں فرائض کی بجاآوری میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے ایف بی آر کی ٹیم کو بدلتے ہوئے اقتصادی منظرنامہ کے مطابق اپنے آپ کوڈھالنے کی ہدایت بھی کی۔ا نہوں نے ایف بی آرکی مزیدکوششوں کی ضرورت پربھی زوردیا اورکہاکہ مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو15 فیصدتک کرنے کی استعداد موجودہے جسے بروئے کارلانا چاہئے۔انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال مجموعی ٹیکس محصولات میں براہ راست ٹیکسوں کے حصہ کوبڑھانے کیلئے ایف بی آر کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیرخزانہ نے ٹیکسوں سے متعلق پالیسی میں ٹیکس دہندگان کی موثرشمولیت کی ضرورت پربھی زوردیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں