میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے ادارے عوام کااعتمادکھوچکے ، فواد چودھری

پاکستان کے ادارے عوام کااعتمادکھوچکے ، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کے فیصلے کو پاکستان کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ ’’مریم نواز کا جرم اربوں روپے کے ایون فیلڈ کے محلات ہیں اور اس جرم میں ان کا کردار کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے، بہرحال پاکستان کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن‘‘۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کسی کے حق میں فیصلہ دیں یا خلاف عوامی رائے عامہ میں اس فیصلے کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہ گئی ،علاوہ ازیں فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے ایک بار نہیں کئی بار کہا تھا کہ وزیراعظم ہائوس میں بات کرنا محفوظ نہیں۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف نے عمران خان کو کہا تھا وزیراعظم ہائوس کو ڈی بگ کرنا چاہیے، آرمی نے جی ایچ کیو کی سائبر سکیورٹی محفوظ کر لی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو ہیک کرنے کے لیے پیگاسس پروگرام خریدا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں