انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 2 پیسے سستا ، 234 کا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر مزید سستا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 234 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41481 پر آ گیا ۔