میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نوازکی والدسے گفتگوجلد سامنے آنے والی ہے ،عمران خان

مریم نوازکی والدسے گفتگوجلد سامنے آنے والی ہے ،عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شہزادی ہیں، قانون سے اوپر ہیں جو مرضی کرسکتی ہیں، ابھی اور بھی آڈیونکلیں گی۔ ایک اور آڈیو آنے والی ہے جس میں مریم نواز اپنے والد سے کہہ رہی ہیں فکر نہ کریں، الیکشن کمیشن توشہ خانہ میں عمران خان کو نااہل کرنے والے ہیں۔ لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شانداراستقبال پر دل سے تاجروں کا شکرگزارہوں، ڈیزل کے نعروں سے لگتا ہے تاجروں کے لیے ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے، ماشااللہ تاجروں میں بڑا جنون ہے، لگتا ہے تاجروں کو فضل الرحمان سے خاص پیار ہے،شوکت خانم فنڈ ریزنگ کے دوران تاجروں نے بڑی مدد کی تھی، حقیقی آزادی کے لیے میدان میں نکلا ہوں،آزادی کی تحریک میں تاجروں نے میرا ساتھ دینا ہے۔ بیرونی سازش کے تحت بڑے بڑے ڈاکوئوں کو مسلط کیا گیا،60 فیصد وزرا ضمانت پر ہیں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو 20 سے 25 کروڑ دے کر حکومت کو گرایا گیا، چوروں کو حکومت میں لا کر چوری کیا 1100ارب معاف کرایا، پہلے مشرف اب دوسرا این آر او 1100 ارب کا لیا،کرپٹ لوگوں نے اپنے کرپشن کیسز ختم کیے،ہمارے دورمیں17سال بعد 6فیصد گروتھ ہورہی تھی، ورلڈ بینک کے مطابق کورونا کے باوجود پاکستان میں سب سے زیادہ لوگوں کو روزگارملا، ہمارے دور میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، حکومت کے جاری اکنامک سروے کے مطابق گروتھ 6 فیصد تھی، ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا،ہمارے دور میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیجا۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں پٹرول، ڈیزل کی قیمت 150 اور آج 250 روپے لٹرہوچکی ہے، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران ڈالر 178 روپے کا تھا، آج ڈالر 240 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہماری حکومت میں بجلی فی یونٹ 16 اور آج 45 روپے تک پہنچ گئی، سوال پوچھتا ہوں سازش کرکے حکومت گرائی کہ بہت مہنگائی تھی، آج ملک میں مہنگائی کا پچاس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف امریکا میں انٹرویو کے دوران کہتا ہے خدا کے واسطے پیسے دے دو، خاتون اینکر حیران رہ گئی یہ مجھ سے پیسے مانگ رہا ہے، شہباز شریف گوری چمڑی کو دیکھ کر پیسے مانگنے شروع کر دیتا ہے، وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بازو ہی پکڑ لیا تھا، شہباز نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں پیسہ چوری نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی آڈیو لیک ہوئی ہے، شہباز شریف، مریم نواز کے داماد کے لیے بھارت سے مشینری منگوا رہا ہے، پرنسپل سیکرٹری کہہ رہا ہے ناجائز کام ہے، ہماری حکومت میں بھارت سے کشمیر میں مظالم کی وجہ سے ٹریڈ بند تھی، بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدام کیا، بھارت سے تجارت پر پابندی کے باوجود مشینری کیسے امپورٹ ہوئی، مریم شہزادی ہیں قانون سے اوپرہیں جومرضی کرسکتی ہیں، مریم بے چاری کی تو لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، چیف الیکشن کمشنر مکار آدمی ہیں، ثابت ہو گیا شریف خاندان کے نوکر ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو حکم دے رہے ہیں کتنے حلقوں میں الیکشن کرانے ہیں۔ ابھی اور بھی آڈیونکلیں گی، نواز شریف، شہبازشریف، اسحاق ڈارکے بیٹے باہرہیں، جب ان سے حساب پوچھا جائے تو کہتے ہیں پاکستانی شہری نہیں، تاجر برادری تیار ہو جائے، حقیقی آزادی کے لیے سڑکوں پر جہاد لڑوں گا، جب بھی کال دوں وعدہ کرنا ہے اپنے ملک کے مستقبل کی خاطرچوروں،ڈاکوں کے خلاف نکلنا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت پر پابندی کے باوجود مشینری منگوائی جا رہی ہے، یہ ملک کا فائدہ نہیں اپنے کیسز ختم کرانے آئے ہیں، جب بھی ملک پرمشکل وقت آئے گا یہ سب باہربھاگ جائیں گے، ان کے بچے سمیت سب کچھ باہر ہے۔ عمران خان نے علما و مشائخ کنونشن سے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں