معیشت میں سیاحت کا مجموعی حصہ دس سال میں 36 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، رپورٹ
جرات ڈیسک
منگل, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
ایک عالمی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں سیاحت کا مجموعی حصہ دس سال کے دوران بڑھ کر 36 ارب 10کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور2013 کے بعد سے سالانہ تین گنا سے زائد سیاح ملک میں آرہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امن و امان کی بہتر صورتحال سے سیاحوں کی آمد کی سالانہ تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جریدے نے عالمی ٹریول و ٹورازم کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں سیاحت کا مجموعی حصہ 19 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے اور توقع ہے کہ دس سال کے دوران یہ حصہ بڑھ کر 36 ارب 10کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتاہے۔