میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اے ٹی ایم کارڈکے بجائے شناختی کارڈپرکیش ٹرانسفرکانظام بنایاجائے وزیراعلی سندھ

اے ٹی ایم کارڈکے بجائے شناختی کارڈپرکیش ٹرانسفرکانظام بنایاجائے وزیراعلی سندھ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

میعاد ختم شناختی کارڈز کی تصدیق کا کام فوری شروع کیا جائے، یونین کونسل سطح پرامدادی کاموں کا ڈیٹا چاہتا ہوں،چیئرمین نادراسے گفتگو
موبائل یونٹس امدادی کیمپوں کے قریب قائم کریں گے،، نقد رقم منتقل کرنے کیلئے ایس اوپیز بنارہے ہیں ،چیئرمین نادرا کی یقین دہانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین نادرا طارق ملک سے ملاقات میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کیلئے ایک ڈیٹا بیس سطح پر نظام تیار کریں تاکہ امدادی سامان کی تقسیم اور متاثرہ افراد میں نقد رقم کی شفاف منتقلی ممکن ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امدادی سامان کی تقسیم اتنے ہموار اور شفاف طریقے سے کی جائے تاکہ ہر متاثرہ خاندان مستفید ہو سکے۔ وزیراعلی ہاس میں ہونے والے اجلاس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، سیکرٹری وزیراعلی رحیم شیخ اور نادرا کے کرنل انیس نے شرکت کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ شدید بارشوں/سیلاب سے تقریبا 15 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور 30 لاکھ مکانات منہدم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 600000 سے زیادہ آبادی کیمپوں میں مقیم ہیں جبکہ اتنی ہی متاثرین کی تعداد عارضی طور پر سڑکوں اور شاہراہوں کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں، دوست ممالک اور ڈونر ایجنسیاں متاثرہ لوگوں کو امدادی سامان فراہم کرنے میں ہمارا ساتھ دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ (نادرا) متاثرہ افراد کا ایک یونین کونسل کی بنیاد پر ڈیٹا بیس تیار کریں جس میں انہیں فراہم کیے جانے والے امدادی سامان کی انٹری کا انتظام کیا جائے تاکہ اس کی تصدیق ہو سکیاور مزید کہا کہ سامان وصول کرنے والے اور ڈونر/انتظامیہ کی ڈیجیٹل تفصیلات ہونی چاہئیں۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیراعلی کو بتایا کہ ان کا ادارہ بہترین ڈیٹا بیس تیار کرے گا تاکہ عطیات مستحق افراد تک پہنچ سکیں اور اس کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔ چیئرمین نادرا نے وزیراعلی کو بتایا کہ انہوں نے اپنے موبائل یونٹس ان علاقوں میں لگانا شروع کردیئے ہیں جہاں ان کے (نادرا) کے دفاتر گر گئے ہیں اور کام کرنا بند کر دیا ہے۔ اس پر وزیراعلی نے ان پر زور دیا کہ وہ ان لوگوں کو ترجیح دیں جن کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ 31 دسمبر 2022 تک تمام میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی تصدیق کر دی گئی ہے، اس کا مطلب ہے کہ تمام میعاد ختم ہونے والے CNICs دسمبر 2022 کے آخر تک کارآمد ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کو نقد رقم کی منتقلی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور نادرا چیف نے تجویز دی کہ متاثرہ افراد کو صرف ان کے شناختی کارڈ پر بینک اکانٹس کھولنے کی سہولت دی جائے گی۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ یہ اکانٹس موبائل بینک یونٹس میں کھولے جاسکتے ہیں جو کہ پارٹنر بینکوں کے ذریعہ ریلیف کیمپوں/متاثرہ دیہاتوں میں رکھے جائیں۔ وزیراعلی سندھ نے چیف سیکرٹری سہیل راجپوت کو ہدایت کی کہ وہ چیئرمین نادرا سے مزید بات چیت کریں اور ایک سسٹم/ڈیٹا بیس تیار کریں تاکہ امدادی سامان کی تقسیم کو درست طریقے سے کیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں