میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،ریلیف کیمپوں میں وبائی امراض پھوٹ نزلہ ،زکام ،شدید بخار متاثرین پرحملہ آور

حیدرآباد،ریلیف کیمپوں میں وبائی امراض پھوٹ نزلہ ،زکام ،شدید بخار متاثرین پرحملہ آور

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قاسم آباد گرلز ڈگری کالج ریلیف کیمپ میں مقیم 7 سالہ بچی کائنات گردن توڑ بخار کے باعث چل بسی،لواحقین کااحتجاج
ریلیف کیمپوں میں روزانہ میڈیکل ٹیمیں دورے کرتی ہیں ،اگرکسی ڈاکٹرکی غفلت سامنے آئی توسخت ایکش ہوگا،ڈپٹی کمشنر
حیدرآباد: (رپورٹ :علی نواز ) حیدرآباد کے ریلیف کیمپوں میں وبائی امراض پھوٹنے لگے، محکمہ صحت سہولیات دینے میں ناکام، شدید بخار کے باعث قاسم آباد ڈگری کالج میں مقیم 7 سالہ بچی کائنات چل بسی، کائنات خیرپور ناتھن شاہ کی رہائشی تھی، ورثا کا غلط علاج کا الزام، اگر کسی کی غفلت سامنے آئی تو سخت کارروائی کرینگے، ڈی سی فواد غفار سومرو، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مختلف ریلیف کیمپوں میں وبائی امراض پھوٹنے لگے ہیں، محکمہ صحت حیدرآباد کی جانب سے سہولیات نہ دینے سمیت ریلیف کیمپوں میں ٹیمیں نہ بھیجنے کے باعث وبائی امراض معصوم بچوں کو گھیرنے لگے ہیں، قاسم آباد گرلز ڈگری کالج ریلیف کیمپ میں مقیم خیرپور ناتھن شاہ کی رہائشی 7 سالہ بچی کائنات گردن توڑ بخار کے باعث چل بسی، بچی کے ورثاء نے قاسم آباد ہسپتال کے عملے پر غلط علاج کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ طبیعت خراب ہونے پر بچی کو قاسم آباد تعلقہ ہسپتال لیکر گئے, ڈاکٹرز نے دوا لکھ کر دی اور کہا کہ واپس لے جائیں, وہ واپس ریلیف کیمپ میں پہنچے تو بچی کی حالت مزید بگڑ گئی, ورثاء نے مزید کہا کہ وہ بچی کو دوبارہ قاسم آباد تعلقہ ہسپتال لیکر گئے تو انہوں نے سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کردیا، وہ بچی کو سول ہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں بچی دم توڑگئی، ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر نے بتایا کہ ورثاء کے مطابق بچی کو تیز بخار اور دست کی شکایت تھی,بچی کی موت کے واقعی کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی سینیئر ڈاکٹر امداد چنا کی سربراہی میں بنادی ہے، ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی ڈاکٹر کی غفلت سامنے آئی تو سخت ایکشن ہوگا تمام ریلیف کئمپوں کے روزانہ میڈیکل ٹیمیں دورے کرتی ہیں، بچی کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات ہوگی.
وبائی امراض پھوٹ پڑے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں