میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی سپریم لیڈر سخت علیل، ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی جاری

ایرانی سپریم لیڈر سخت علیل، ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی جاری

جرات ڈیسک
هفته, ۱۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای بیماری کے سنگین شکل اختیار کر جانے کے بعد سرجری کے مرحلے سے گزارے جا رہے ہیں۔ لیکن اس بارے میں کسی ایرانی ذریعے یا سرکاری ذرائع نے ابھی تک کوئی اطلاع دی ہے نہ پریس ریلیز جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی اخبار نے جمعہ کے روز رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر صحت کی خرابی کی وجہ سے بیڈ ریسٹ پر ہیں اور ڈاکٹر انہیں دیکھ رہے ہیں۔ اخبار نے یہ مختصر اور ابتدائی نوعیت کی خبر آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دی تھی۔ ان کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے ان کی تمام میٹنگز منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا میں ان کے حوالے سے مختلف قسم کی مثبت اور منفی افواہیں زیر گردش ہیں ۔رواں ماہ کے آغاز میں ایران انٹر نیشنل نے رپورٹ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی پبلک کے سامنے کی مصروفیات تقریبا ختم ہو جانے کی وجہ سے وہ منظر سے غائب ہیں۔ اپنی صحت کے مسائل کی وجہ سے انہیں جوہری پروگرام کے حوالے سے ایرانی صدر رئیسی کو اختیارات منتقل کر دیے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں