میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کے بلوں میں اب کے ایم سی ٹیکس بھی وصول کیاجائے گا

کے الیکٹرک کے بلوں میں اب کے ایم سی ٹیکس بھی وصول کیاجائے گا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مہنگائی کے ستائے
کراچی والوں پرنیاظلم

200 یونٹ بجلی کے استعمال پر 50 روپے اور 200 سے 700 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 150 روپے میونسپل ٹیکس عائد ہوگا
کے ایم سی کے واجبات کی وصولی کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے میونسپل ٹیکس کی مد میں سالانہ 3 ارب روپے وصول کرے گی
کراچی (این این آئی)اضافی بلوں کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی ہے کہ کے الیکٹرک نے بلوں میں کے ایم سی چارجز لینا شروع کر دیے ہیں۔کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔ شہریوں کو بغیر آگاہ کیے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز بھیج دیے گئے۔کے ایم سی کا میونسپل ٹیکس بجلی کے بلوں شامل کر دیا گیا۔200 یونٹ استعمال پر 50 روپے اور 200 سے 700 یونٹ پر 150 روپے میونسپل ٹیکس عائد ہوگا۔ 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو 200 روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ 200 روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا۔ ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔شہر کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ کے ایم سی کے واجبات کی وصولی کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے میونسپل ٹیکس کی مد میں سالانہ 3 ارب روپے وصول کرے گی۔ کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے تحت تخمینہ کے مطابق کے الیکٹرک بل کے ذریعے کراچی کے شہریوں کے جیب سے ماہانہ 25 کروڑ اور سالانہ 3 ارب روپے تک نکالے جائینگے۔ معاہدے کے مطابق کراچی کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا، ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کمرشل صارفین اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ دو سو روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا، سات سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے دو سو روپے،دو سو یونٹ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے,دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے میونسپل ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی معاہدہ کے متعلق شہریوں کو آگاہ کئے بغیر کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں میں خاموشی سے کے ایم سی چارجز لینا شروع کردئیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں