میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شدید گرمی،کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی،کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی میں لوڈ شیڈنگ کا بدستورسلسلہ جاری
سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد، کیماڑی، نیوکراچی،ناظم آباد اور لیاقت آباد کے مکینوں کو بھی بجلی کی بندش کا سامنا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائدمیں سورج آج کل آگ برسا رہا ہے اور شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ نے گرمی کے ستائے عوام پر دوہرا عذاب ڈھا رکھا ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔کراچی کے علاقے کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد، کیماڑی، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور لیاقت آباد کے مکینوں کو بھی بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، اسکیم 33 میں بھی لوڈ شیڈنگ تواتر سے کی جا رہی ہے۔جبکہ ترجمان کے الیکٹرک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شیڈیول کے مطابق کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں