مہاجروں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش تباہ کن ہوگی آفاق احمد
شیئر کریں
عمارتیں ڈھاِجانے سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں،کراچی کے امن کیلئے غیر قانونی تارکین وطن خطرہ ہیں
تحریکوںمیں کامیابی کیلئے صرف قیادت کا احترام کرنا کافی نہیں ہوتا، تربیتی نشست میں اظہار خیال
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریکوںمیں کامیابی کیلئے صرف قیادت کا احترام کرنا کافی نہیں ہوتا بلکہ قیادت کے احترام اور اطاعات کے ساتھ نظریے سے نہ ختم ہونے والا تعلق ضروری ہے،یہ بات آفاق احمد نے کارکنان و زمہ داران کی ایک تربیتی نشست میں کہی انہوں نے کہا کہ آفاق خدانخواستہ بلیک میل ہوسکتااسکا دماغ خراب ہوسکتا ہے وہ پاگل ہوسکتا ہے وہ بک سکتا ہے اللہ نہ کرے ایساہو،ایسا نہیں بھی ہوتا تو کیا موت نہیں آئیگی یقیناآفاق بھی مرے گاکون ہے جو یہ ضمانت دے کہ اسکی زندگی میں ہم منزل کو پالیںگے ،کسی کو بھی اگلے پل کا علم نہیں اس لئے قیادت کا احترام نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے تو نظریے سے وابستگی تحریک کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے،تحریک سے جڑے ہر شخص کو نظریے کاوارث بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی ۔آفاق احمد نے کہا کہ نظریہ کسی عمارت یا چاردیواری کا قیدی نہیں ہوتا نظر یہ دل و دماغ میں بستا ہے عمارتیں مسمار ہونے سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں، اگر ایسا ہوتا تو بیت الحمزہ کی مسمار ی کے ساتھ ہی تحریک ختم ہوجاتی میں نے ہمیشہ تحریکی ساتھیوں کو انمول سمجھا ہے،مٹی گارے کی عمارت کو نہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک کے فیصلے کرنے والوں نے مہاجروں کو انکے جائز حقوق دینے کے بجائے انہیں طاقت سے کچلنے کی کوشش کی ہے اور مہاجر وں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے غیر مقامی اور غیر قانونی تارکین وطن کی سرکاری سرکاری سرپرستی میں کراچی میں آبادکاری اس طرح کی کوششوں میں سے ایک ہے ملک کی تقدیر کے فیصلے کرنے والوں کو قطعی احساس نہیں کہ جنہیں کراچی میں بسا کرسرپرستی کی جارہی ہے وہ غیر قانونی تعمیرات ہی نہیں غیر قانی کاروبارکے زریعے ملک کو چلانے والے ٹیکس دھندہ کا کاروبار تباہ کررہے ہیں جو کراچی نہیں ملک کی تباہی کا سبب بنے گا۔آفاق احمد نے کہا کہ ہر قانون سے آزادیہ غیر مقامی اور غیرقانونی تارکین وطن لوٹ مار کے ساتھ شہریوں کو قتل کررہے ہیں کراچی میں ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشنز کی کامیابیوں کے بعد امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں اسکے باوجود لوٹ مار اور شہریوںکے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاریاں نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن اور غیرمقامی افراد،غیر مقامی پولیس کی موجودگی میںآج کراچی کیلئے خطرہ ہیں کل ملک کیلئے خطرہ بن جائنگے ۔آفاق احمد نے کئی گھنٹے طویل تربیتی نشست میں کارکنان وذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ کراچی میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھیں اور انکے اثرات کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ طاقت کے بجائے فہم و فراصت سے ان حالات کا مقابلہ کیا جاسکے۔