میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
سگریٹ نوشی نہ کرنیوالے بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں، رپورٹ

سگریٹ نوشی نہ کرنیوالے بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں، رپورٹ

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سائنس دانوں کی ایک ٹیم کی نئی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی ان لوگوں کو بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا کر سکتی ہیں جنہوں نے کبھی سگریٹ نوشی نہ کی ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک کا آلودہ دھواں جسم میں بالکل ویسے ہی رسولیاں بناتا ہے جیسی رسولیاں سگریٹ نوشی کے سبب بنتی ہیں اور تحقیق میں سائنس دانوں نے اس عمل کی نشان دہی کی جو اس بیماری کو بڑھاوا دیتا ہے۔PM2.5sنامی باریک ذرات فاسل ایندھن کے جلنے کے سبب خارج ہوتے ہیں۔ انسانی بال کے 50ویں حصے سے چھوٹے سائز کے ذرات پھیپھڑوں کے ذریعے خون میں شامل ہوتے ہیں جو ان کو مزید چپچپا کر دیتا ہے جس کی وجہ سے سوزش ہوتی ہے۔ یہ ذرات ڈیزل، بریک پیڈز، پہیوں اور سڑک کے غبار میں موجود ہوتے ہیں۔ ان کی بڑھتی مقدار کا تعلق نان-اسمال سیل لنگ کینسر (NSCLC)سے ہے۔ یہ تحقیق انسانوں اور EGFR نامی جِین میں ہونے والے تغیرات کے لیبارٹری تجزیے پر مبنی تھی۔ یہ جین تمام مریضوں کی نصف تعداد میں پایا گیا جنہوں نے کبھی سیگریٹ نوشی نہیں کی تھی۔ یونیورسٹی کالج لندن سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر چارلس سوینٹن کا کہنا تھا کہ وہ ذرات جو فاسل ایندھن کے جلنے سے خارج ہو کر موسمیاتی تغیر کو بدتر کرتے ہیں وہی ایک اہم اور ابھی تک نظروں سے اوجھل رہنے والے پھیپڑوں کے خلیوں میں موجود کینسر کا سبب بنے والے نظام کے ذریعے براہ راست انسانی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کے کینسر ہونے کے خطرات سیگریٹ نوشی کی نسبت کم ہیں لیکن ہم سانس کے ذریعے کیسے ذرات اندر لے کر جاتے ہیں اس پر ہمارا کوئی اختیار نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں