میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقدمے کی تیاری عمران خان کے گردگھیراتنگ

مقدمے کی تیاری عمران خان کے گردگھیراتنگ

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا،حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی،شہری نے عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواست دائرکردی
ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے اندراج مقدمے کی درخواست پر 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا،عمران خان کے بیان پرآئی ایس پی آرسمیت وزیراعظم ،صدرمملکت ،وفاقی کابینہ نے تنقید کی تھی،رپورٹ
لاہور(نیوز:ایجنسیاں) پاک فوج کے سربراہ سے متعلق بیان پرعمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کردی گئی ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت میں شہری شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان کے ذریعے حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی لہذا عدالت سمن آباد تھانے کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے اندراج مقدمے کی درخواست پر 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ عمران خان نے دو روز قبل فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا، جس پر آئی ایس پی آر سمیت وزیراعظم، کابینہ اراکین، سیاست دانوں اور صدر مملکت عارف علوی نے شدید تنقید کی۔صدر مملکت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے بیان سے متعلق خود ہی وضاحت کرسکتے ہیں، حکومت سے لے کر تمام ریاستی ادارے اور اس میں بھرتی افراد کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا ،یادرہے کہ ان خان نے دو روز قبل فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا، جس پر آئی ایس پی آر سمیت وزیراعظم، کابینہ اراکین، سیاست دانوں اور صدر مملکت عارف علوی نے شدید تنقید کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں