میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے ڈی سی کا ریلیف کام، ڈاکٹر قادر مگسی نے بڑے سوال اٹھا دیے

جے ڈی سی کا ریلیف کام، ڈاکٹر قادر مگسی نے بڑے سوال اٹھا دیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جے ڈی سی والے جتنی تشہیر سامان جمع کرنے کیلئے کر رہے ہیں اتنا ڈلیوری کام نظر نہیں آ رہا ہے، ویڈیو بیان جاری
کراچی میں سامان اکھٹے ہوتے دکھا رہے ہیں لیکن وہ پہنچ کہاں رہا ہے، حیدرآباد میں کوئی ٹرک یا کیمپ نظر نہیں آیا
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) جے ڈی سی کا ریلیف کام، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے بڑے سوال اٹھا دیے، ویڈیو بیان جاری، جے ڈی سی والی جتنی تشہیر سامان جمع کرنے کیلئے کر رہے ہیں اتنا ڈلیوری کام نظر نہیں آ رہا ہے، حیدرآباد میں جے ڈی سی کا کوئی ٹرک یا کیمپ نظر نہیں آیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے جے ڈی سی کے ریلیف کام پر بڑے سوال کھڑے کردیئے ہیں،ایس ٹی پی رہنما ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ جے ڈی سی والے لوگوں کی اطمینان کیلئے جتنی تشہیر سامان جمع کرنے کیلئے کر رہے ہیں اتنا ڈیلیوری کا کام ہمیں نظر نہیں آرہا ہے۔ وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے چیئرمین سندھ ترقی پسند پارٹی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ جے ڈی سی کو پروموٹ کر رہے ہیں، وہ ان سے پوچھنا چاہتا ہے کہ اس کے حقائق کیا ہے، جتنا سامان دکھا رہے ہیں کہ آج 100 ٹرک نکلا، ایک ہفتہ پہلے 2 سو نکلا، 5 سو ٹرک نکلا، پھر ایک ہزار ٹرک کا ٹارگیٹ ہے، کراچی میں سامان اکھٹے ہوتے ہوئے دکھا دے رہے ہیں لیکن وہ پہنچ کہاں رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں انہیں جے ڈی سی کا کوئی بھی ٹرک یا کیمپ نظر نہیں آیا ہے، لینے کیلئے تو بہت اشتہارات چل رہے ہیں لیکن دینے کیلئے سوشل میڈیا پر نظر نہیں آئے، جے ڈی سی نے جو اتنا سامان جمع کیا ہے وہ کونسے علاقوں میں کس کے ذریعے دیا جارہا ہے، ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جو ٹرک سامان دے کر واپس آرہی ہیں ان میں سیلاب متاثرین کو بٹھا کر کراچی کے میدانوں پر چھوڑا جا رہا ہے، ایسی بھی گواہی نہیں ملی ہے کہ کراچی میں جے ڈی سی کا کوئی ٹرک سیلاب متاثرین کو لے آئی ہے، رہنما ایس ٹی پی ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کے ان کے متعلق آگاہی دی جائے کہ یہ حقیقت ہے یا صرف اشتہارات ہیں اور جے ڈی سی کسی سیلاب زدگان علاقے میں کام کر رہی ہے ان کا کوئی والنٹیئر کہیں ایسے علاقوں میں مشکل میں ہے تو ہم بھی والنٹیئر طور پر ان کے ساتھ کام کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں