10 لاکھ ٹن گندم مقامی قیمت سے مہنگی درآمد کیے جانے کا انکشاف
جرات ڈیسک
جمعه, ۲ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزارت فوڈ سیکیورٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے منگوائی گئی درآمدی گندم مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے 10 لاکھ ٹن گندم اوپن ٹینڈر کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوانے کی اجازت دی تھی۔ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے اب انکشاف کیا گیا کہ ٹی سی پی نے جو گندم منگوائی ہے وہ مقامی گندم کے مقابلے میں مہنگی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے ابتک 9 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم بک کی ہے جس میں سے 6 لاکھ 22 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اوپن ٹینڈر کے ذریعے گندم امپورٹ کر رہا ہے۔