پوراپاکستان بارشوں سے شدیدمتاثر،سندھ میں روڈکانیٹ ورک ختم ہوگیا بلاول بھٹو
شیئر کریں
بحالی اور تعمیر و مرمت کے لیے 860 ملین روپے درکار ہیں،صوبے میں آبادکاروں کی 335441 ملین روپے کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں
شدید بارشوں کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جولائی میں 308 فیصد اور اگست میں 784 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں،اجلاس سے خطاب
سکھر(نیوز:ایجنسیاں)وفاقی وزیر خارجہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے سندھ میں روڈ کا نیٹ ورک بالکل ختم کردیا ہے جس کی بحالی اور تعمیر و مرمت کے لیے 860 ملین روپے درکار ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سکھر ایئرپورٹ پر ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کے ساتھ منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر خورشید شاہ، ڈی جی ایف ایم او آفتاب چودھری، ڈی جی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میاں عاطف، ممبر این ڈی ایم اے محمد ادریس کے علاوہ ڈپلومیٹس اور ڈونر ایجنسیوں کے 3 سے زائد نمائدے بھی شریک ہوئے اجلاس میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف ، بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقدیر، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس،ہائی کمشنر آف کینیڈا مس وینڈی گلمور ، اسپین کا سفیر جوسے انتونیو ڈی اوری پیرال (Jose Antonio de Ory Peral) ، سائوتھ کوریا کے سفیر سوہ سنگپیو (Suh Sangpyo)، چین کے سفیر نانگ رانگ (Nong Rong) ، یورپین یونین کے سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا (Dr. Riina Kionka)، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایران محمد سورخبی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن قطر ناصر حسین السوویدی، ہیڈ آف مشن جاپان ایتو تاکیشی (Ito Takeshi)، چارج ڈی افیئرزاٹلی ایمبیسی مسٹر رابرٹو نیکیا(Roberto Neccia)، ڈیفنس اتاشی فرانس مسٹر جیکی بوڈیسک(Jacky Boudesocque) ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ترکی مس ایرا، اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ(یو این ایف پی اے) کے نمائندہ ڈاکٹر دختیار قادروف، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یو این آئی سی ای ایف) کے عبداللہ اے فادل، مشن ڈائریکٹر یو ایس اے آئی ڈی مسٹر ریڈ جے ایسچلیمین، ڈی ایچ اے ریجنل ہیومینٹرین یو ایس اے باربرا لن ڈانچیک (Barbara Lynn Dancheck) اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن میو ساتیو اوگچی ڈانیئلز (MIO SATO OGUCHI DANIELS) نے شرکت کی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پورا پاکستان بارشوں میں بری طرح متاثر ہوا ہے