پیپلزپارٹی حیدرآباد کے رہنماؤں اور شرجیل میمن اختلافات شہباز ہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس
شیئر کریں
،
ایم پی اے جبار خان کا اجلاس چھوڑنے کی کوشش، شہر ڈوبا ہوا ہے، مسائل حل نہیں ہو رہے، رہنماؤں کی شکایات
اجلاس میں صوبائی وزرائ، شرجیل میمن، ناصر شاہ،ایم کیو ایم و پیپلزپارٹی کے منتخب اراکین و رہنما شریک ہوئے،رپورٹ
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) حیدرآباد کی صورتحال، شہباز ہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس، پیپلزپارٹی حیدرآباد کے رہنماؤں اور شرجیل میمن اختلافات، ایم پی اے جبار خان کا اجلاس چھوڑنے کی کوشش، شہر ڈوبا ہوا ہے، مسائل حل نہیں ہو رہے، رہنماؤں کی شکایات، صوبائی وزیر ناصر شاہ نے واسا کو 10 کروڑ دینے کا عندیہ، بلدیہ اعلیٰ کی کارکردگی بھی زیر بحث، اجلاس میں صوبائی وزرائ، شرجیل میمن، ناصر شاھ،ایم کیو ایم و پیپلزپارٹی کے منتخب اراکین سندھ اسمبلی و رہنما شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق شھباز ھال حیدرآباد میں بارشوں کے بعد صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و فوکل پرسن رین ایمرجنسی حیدرآباد شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاھ، پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دہامراہ، پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جبار خان، ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی ناصر قریشی، ندیم صدیقی، پیپلزپارٹی ضلع صدر صغیر قریشی، جرنل سیکریٹری علی محمد سہتو سمیت دیگر رہنماؤں و افسران نے شرکت کی، اجلا کے دوران شہری مسائل پر پیپلزپارٹی رہنماؤں اور شرجیل میمن میں اختلافات سامنے آ گئے، دوران اجلاس ایم پی اے جبار خان نے ناراض ہوکر اجلاس چھوڑنے کی کوشش کی تاہم پیپلزپارٹی کے جرنل سیکریٹری علی محمد سھتو نے جبار خان کو بٹھایا، پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مسائل حل نہیں ہوتے، شھر ڈوبا ہوا ہے، شکایت کرکے تھک چکے ہیں لیکن سنا نہیں جا رہا ہے، اجلاس میں بلدیہ اعلیٰ کی کارکردگی بھی زیر غور آئی اور ایم پی اے جبار خان نے ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر کو ہٹانے اور ڈپٹی کمشنر کو چارج دینے کی مخالف بھی کی جس پر صورتحال میں تناؤ آیا، صوبائی وزیر ناصر شاھ نے واسا کیلئے فوری طور پر 10 کروڑ جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن کے ساتھ شھر کا دورہ بھی کیا.